May 16, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 65

اِنَّ عِبَادِيْ لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطٰنٌ ۭ وَكَفٰى بِرَبِّكَ وَكِيْلًا 

یقین رکھ کہ جو میرے بندے ہیں ، ان پر تیرا کوئی بس نہیں چلے گا، اور تیرا پروردگار (ان کی) رکھوالی کیلئے کافی ہے۔‘‘

 آیت ۶۵:  اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَکَ عَلَیْہِمْ سُلْطٰنٌ:   «یقینا میرے بندوں پر تجھے کوئی اختیار نہیں ہو گا۔»

            تم انسانوں کو بہکانے اور پھسلانے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہو کر لو، ان کے دلوں میں وسوسے ڈالو، ان سے جھوٹے سچے وعدے کرواور انہیں سبز باغ دکھاؤ۔  یہ تمام حربے تو تم استعمال کر سکتے ہو، لیکن تمہیں یہ اختیار ہر گز نہیں ہو گا کہ تم میرے کسی بندے کو اس کی مرضی کے خلاف گمراہی کے راستے پر لے جاؤ۔

              وَکَفٰی بِرَبِّکَ وَکِیْلاً:   «اور کافی ہے تیرا رب بطور کار ساز۔»

            وہ بندے جو شیطان سے بچنا چاہیں گے اللہ ان کی مدد کرے گا، اور جس کسی کا مدد گار اور کارساز اللہ ہو اسے کسی اور سہارے کی ضرورت نہیں رہتی، وہی اس کے لیے کافی ہوتا ہے۔ 

UP
X
<>