May 4, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 47

وَيَوْمَ نُسَيِّرُ الْجِبَالَ وَتَرَى الْاَرْضَ بَارِزَةً ۙ وَّحَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًا

اور (اُس دن کا دھیان رکھو) جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے، اور تم زمین کو دیکھو گے کہ وہ کھلی پڑی ہے، اور ہم ان سب کو گھیر کر اِکٹھا کر دیں گے، اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے

 آیت ۴۷:   وَیَوْمَ نُسَیِّرُ الْجِبَالَ وَتَرَی الْاَرْضَ بَارِزَۃً:   «اور جس دن ہم چلائیں گے پہاڑوں کو اور تم دیکھو گے زمین کو صاف چٹیل»

            اب قیامت کا نقشہ کھینچا جا رہا ہے کہ اُس دن پہاڑ اپنی جگہ چھوڑ دیں گے، زمین کے تمام نشیب و فراز ختم ہو جائیں گے اور پورا کرۂ ارض ایک صاف چٹیل میدان کی شکل اختیار کر لے گا۔

               وَّحَشَرْنٰہُمْ فَلَمْ نُغَادِرْمِنْہُمْ اَحَدًا:   «اور ہم سب کو جمع کر لیں گے اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔»

            حضرت آدم سے لے کر آخری انسان تک پیدا ہونے والے نوع انسانی کے تمام افراد کو اُس دن اکٹھا کر لیا جائے گا۔ 

UP
X
<>