May 3, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 88

وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاء الْحُسْنَى وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا 

البتہ جو کوئی ایمان لائے گا، اور نیک عمل کرے گا، تو وہ بدلے کے طور پر اچھے انجام کا مستحق ہو گا، اور ہم بھی اُس کو اپنا حکم دیتے وقت آسانی کی بات کہیں گے۔‘‘

 آیت ۸۸:   وَاَمَّا مَنْ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَہُ جَزَآءَ الْحُسْنٰی وَسَنَقُوْلُ لَہُ مِنْ اَمْرِنَا یُسْرًا:   «اور جو کوئی ایمان لایا اور اُس نے نیک اعمال کیے تو اُس کے لیے ہے اچھی جزا، اور اُس سے ہم بات کریں گے اپنے معاملے میں نرمی سے۔»

            یعنی اس مفتوحہ علاقہ میں اپنی رعایا کے اہل ایمان نیک لوگوں سے ہم تمام معاملات میں نرمی سے کام لیں گے اور خراج وغیرہ کی وصولی کے سلسلے میں ان پر سختی نہیں کریں گے۔ 

UP
X
<>