May 8, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 21

قَالَ كَذٰلِكِ ۚ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ ۚ وَلِنَجْعَلَهُ اٰيَةً لِّلنَّاسِ وَرَحْمَةً مِّنَّا ۚ وَكَانَ اَمْرًا مَّقْضِيًّا

فرشتے نے کہا : ’’ ایسے ہی ہو جائے گا۔ تمہارے رَبّ نے فرمایا ہے کہ : ’’ یہ میرے لئے ایک معمولی بات ہے۔ اور ہم یہ کام اس لئے کریں گے تاکہ اُس لڑکے کو لوگوں کیلئے (اپنی قدرت کی) ایک نشانی بنائیں ، اور اپنی طرف سے رحمت کا مظاہرہ کریں ۔ اور یہ بات پوری طرح طے ہو چکی ہے۔‘‘

 آیت ۲۱:  قَالَ کَذٰلِکِ:    «اُس (فرشتے) نے کہا: ایسے ہی ہو گا!»

            یعنی کسی مرد کے تعلق کے بغیر ہی اللہ تعالیٰ آپ کو بیٹا عطا فرمائے گا۔

            قَالَ رَبُّکِ ہُوَ عَلَیَّ ہَیِّنٌ وَلِنَجْعَلَہُ اٰیَۃً لِّلنَّاسِ وَرَحْمَۃً مِّنَّا وَکَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا:    «آپ کا رب فرماتا ہے کہ یہ مجھ پر آسان ہے، تا کہ ہم اسے بنائیں ایک نشانی لوگوں کے لیے اور رحمت اپنی طرف سے، اور یہ ایک طے شدہ امر ہے۔»

            یعنی اس بچے کو ہم لوگوں کے لیے معجزہ اور اپنی رحمت کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ چنانچہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش بھی معجزہ تھی، آپ کا رفع سماوی بھی معجزہ تھا اور اس کے علاوہ بھی آپ کو بہت سے معجزات عطا ہوئے تھے۔ غرض آپ کی شخصیت ہر لحاظ سے غیر معمولی، ممیز اور ممتاز تھی۔ 

UP
X
<>