May 8, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 22

فَحَمَلَتْهُ فَانتَبَذَتْ بِهِ مَكَانًا قَصِيًّا 

پھر ہوا یہ کہ مریم کو اُس بچے کا حمل ٹھہر گیا، (اور جب ولادت کا وقت قریب آیا) تو وہ اس کو لے کر لوگوں سے الگ ایک دُور مقام پر چلی گئیں

 آیت ۲۲:  فَحَمَلَتْہُ فَانْتَـبَذَتْ بِہِ مَکَانًا قَصِیًّا:    «تو اُسے اس (بچے) کا حمل ٹھہر گیا، چنانچہ وہ اسے لے کر ایک دور جگہ پر چلی گئی۔»

            اس پریشانی میں کہ حمل بڑھے گا تو لوگ کیا کہیں گے، حضرت مریم تنہائی کی غرض سے بیت اللحم چلی گئیں، جو ہیکل ِسلیمانی سے آٹھ میل کے فاصلے پر تھا۔» 

UP
X
<>