May 5, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 35

مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٍ سُبْحَانَهُ إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ

اﷲ کی یہ شان نہیں ہے کہ وہ کوئی بیٹا بنائے، اُس کی ذات پاک ہے۔ جب وہ کسی بات کا فیصلہ کر لیتا ہے تو بس اُس سے یہ کہتا ہے کہ : ’’ ہو جا‘‘ چنانچہ وہ ہو جاتی ہے

 آیت ۳۵:  مَا کَانَ لِلّٰہِ اَنْ یَّتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍ سُبْحٰنَہُ اِذَا قَضٰٓی اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَہُ کُنْ فَیَکُوْنُ:    «اللہ کے شایانِ شان نہیں کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے، وہ (اس سے) پاک ہے۔ جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے کہتا ہے ہو جا، تو وہ ہو جاتا ہے۔»

            یعنی حضرت مسیح کی ولادت کے سلسلے میں باپ کا حصہ اللہ تعالیٰ کے ایک حرفِ «کُن» کے ذریعے سے پورا ہوا، جبکہ باقی سارا عمل عام فطری اور طبعی طریقے سے تکمیل پذیر ہوا۔ اسی لیے آپ کو:  کلمۃٌ منہُ (آلِ عمران: ۴۵) یعنی اللہ کا خاص کلمہ قرار دیا گیا ہے۔ 

UP
X
<>