May 5, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 37

فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَيْنِهِمْ ۚ فَوَيْلٌ لِّـلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْهَدِ يَوْمٍ عَظِيْمٍ 

پھر بھی ان میں سے مختلف گروہوں نے اختلاف ڈال دیاہے، چنانچہ جس دن یہ ایک زبردست دن کا مشاہدہ کریں گے، اُس دن اُن کی بڑی تباہی ہوگی جنہوں نے کفر کا ارتکاب کیا ہے

 آیت ۳۷:  فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْ بَیْنِہِمْ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ مَّشْہَدِ یَوْمٍ عَظِیْمٍ:    «پھر اختلافات پیدا کر لیے (مختلف) گروہوں نے آپس میں۔ تو بربادی ہے ان کافروں کے لیے اس بڑے دن کی پیشی سے۔»

            قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ کے حضور پیشی ہو گی اور تمام حقائق کھل کر سامنے آئیں گے تو حضرت مسیح کے بارے میں بھی حقیقت واضح ہو جائے گی۔ چنانچہ اس بارے میں جن لوگوں نے من گھڑت عقیدے بنائے اور پھر ان غلط عقائد پر ہی جمے رہے حتیٰ کہ اسی حالت میں انہیں موت آ گئی، ایسے لوگوں کے لیے اس دن ہلاکت و بربادی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ 

UP
X
<>