May 5, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 48

وَاَعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَاَدْعُوْا رَبِّيْ  عَسٰٓى اَلَّآ اَكُوْنَ بِدُعَاۗءِ رَبِّيْ شَقِيًّا

اور میں آپ لوگوں سے بھی الگ ہوتا ہوں ، اور اﷲ کو چھوڑ کر آپ لوگ جن جن کی عبادت کرتے ہیں ، اُن سے بھی، اور میں اپنے پروردگار کو پکارتا رہوں گا۔ مجھے پوری اُمید ہے کہ اپنے رَبّ کو پکار کر میں نامراد نہیں رہوں گا۔‘‘

 آیت ۴۸:  وَاَعْتَزِلُکُمْ وَمَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ وَاَدْعُوْا رَبِّیْ:    «اور میں کنارہ کشی کرتا ہوں آپ سے بھی اور اُن (تمام معبودوں) سے بھی جنہیں آپ لوگ اللہ کے سوا پوجتے ہیں، اور میں تو اپنے رب ہی کو پکاروں گا»     

            میں تو اپنے رب ہی کی بندگی کروں گا، اسی سے دعا کروں گا۔

            عَسٰٓی اَ لَّآ اَکُوْنَ بِدُعَآءِ رَبِّیْ شَقِیًّا:    «مجھے یقین ہے کہ میں اپنے رب کو پکار کر نامراد نہیں رہوں گا۔» 

UP
X
<>