May 5, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 50

وَوَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا

اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا، اور انہیں اُونچے درجے کی نیک نامی عطاکی

 آیت ۵۰:  وَوَہَبْنَا لَہُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَہُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا:    «اور ہم نے ان سب کو اپنی خصوصی رحمت سے حصہ عطا فرمایا، اور ان کو اعلیٰ درجے کی سچی شہرت عطا فرمائی۔»

            جیسے سورۃ الانشراح میں نبی اکرم  کو:  وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ:    کی سند عطا فرمائی گئی اسی طرح یہاں حضرت ابراہیم اور آلِ ابراہیم کے ذکرِ خیر کو بہت اعلیٰ سطح پر دنیا میں باقی رکھنے کا ذکر ہے۔ 

UP
X
<>