May 2, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 74

وَكَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّرِءْيًا 

اور (یہ نہیں دیکھتے کہ) ان سے پہلے ہم کتنی نسلیں ہلاک کر چکے ہیں ، جو اپنے سازوسامان اور ظاہری آن بان میں ان سے کہیں بہتر تھیں

 آیت ۷۴:  وَکَمْ اَہْلَکْنَا قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْنٍ ہُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّرِئْیًا:    «اور ہم کتنی ہی قوموں کو ان سے پہلے ہلاک کر چکے ہیں، جو ان سے کہیں بڑھ کرتھیں سازوسامان اور شان و شوکت میں!»

            قریش مکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ قومِ ہود، قومِ صالح اور قومِ شعیب جو اپنے اپنے رسول کی دعوت کو ٹھکرا کر ہلاکت سے دو چار ہوئیں وہ دنیوی شان وشوکت اورمال واسباب کے اعتبار سے ان سے کہیں بڑھ کر تھیں۔ 

UP
X
<>