May 2, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 78

اَطَّلَعَ الْغَيْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًا

کیا اُس نے عالمِ غیب میں جھانک کر دیکھ لیا ہے، یا اُس نے خدائے رحمٰن سے کوئی عہد لے رکھا ہے؟

 آیت ۷۸:  اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَہْدًا:    «کیا وہ غیب پر ُمطلع ّہو چکا ہے؟ یا اُس نے رحمن سے کوئی عہد لے رکھا ہے؟»

            جو شخص ایسے دعوے کرتا ہے آخر اس کے ان دعووں کی دلیل کیا ہے؟ کیا اس نے غیب میں جھانک کر دیکھ لیا ہے ؟یا اللہ تعالیٰ سے وہ کوئی قول و اقرار لے چکا ہے؟

UP
X
<>