May 2, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 80

وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا 

اور جس (مال اور اولاد) کا یہ حوالہ دے رہا ہے، اُس کے وارث ہم ہوں گے، اور یہ ہمارے پاس تنِ تنہا آئے گا

 آیت ۸۰:  وَنَرِثُہُ مَا یَقوْلُ وَیَاْتِیْنَا فَرْدًا:    «اور ہم وارث ہوں گے اُس سب کچھ کے جس کا وہ ذکر کر رہا ہے اور وہ آئے گا ہمارے پاس اکیلاہی۔»

            اس کا دُنیوی مال و متاع تو سب ہماری وراثت میں آ جائے گا اور جب اسے ہماری عدالت میں پیش ہونے کے لیے لایا جائے گا تو وہ بالکل یکہ و تنہا ہو گا۔ مال و اولاد، خدم و حشم، قوم و قبیلہ، ہم مشرب و حاشیہ نشین وغیرہ میں سے کوئی بھی اس کے ساتھ نہیں ہو گا۔ 

UP
X
<>