May 6, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 23

اِنَّ الَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ ۠ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ 

یادرکھو کہ جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی مسلمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ، اُن پر دُنیا اور آخرت میں پھٹکار پڑچکی ہے، اور اُن کو اُس دن زبردست عذاب ہوگا

 آیت ۲۳: اِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤمِنٰتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَلَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ: «یقینا وہ لوگ جو تہمت لگاتے ہیں پاک دامن بے خبر مؤمنات پر، ان پر پھٹکار ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔»

            «غافِلات» سے مراد ایسی سیدھی سادھی، بھولی بھالی، معصوم عورتیں ہیں جن کے دل پاک ہیں، جو ان معاملات سے بالکل بے خبر ہیں کہ بد چلنی کیا ہوتی ہے۔ ایسی باتیں ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتیں۔ 

UP
X
<>