May 5, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 25

يَوْمَئِـذٍ يُّوَفِّيْهِمُ اللّٰهُ دِيْنَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ

اُس دن اﷲ اُن کو وہ بدلہ پورا پورا دیدے گا جس کے وہ مستحق ہیں ، اور اُن کو پتہ چل جائے گا کہ اﷲ ہی حق ہے، اور وہی ساری بات کھول دینے والا ہے

 آیت ۲۵: یَوْمَئِذٍ یُّوَفِّیْہِمُ اللّٰہُ دِیْنَہُمُ الْحَقَّ: «جس دن اللہ ان لوگوں کو پورا پورا دے گا ان کا واقعی بدلہ»

            یہاں پر لفظ «دین» بدلے کے معنی میں آیا ہے، جیسے سورۃ الفاتحہ میں «یَوْمِ الدِّیْنِ» کے معنی ہیں «بدلے کا دن۔»

            : وَیَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ: «اور وہ جان لیں گے کہ اللہ ہی حق ہے، کھول کر بیان کرنے والا۔» 

UP
X
<>