May 7, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 34

وَلَقَدْ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكُمْ اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ وَّمَثَلًا مِّنَ الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِيْنَ

اور ہم نے وہ آیتیں بھی اُتار کر تم تک پہنچا دی ہیں ، جو ہر بات کو واضح کرنے والی ہیں ، اور اُن لوگوں کی مثالیں بھی جو تم سے پہلے گذر چکے ہیں ، اور وہ نصیحت بھی جو اﷲ سے ڈرنے والوں کیلئے کارآمد ہے

 آیت ۳۴: وَلَقَدْ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکُمْ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّمَثَلًا مِّنَ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِکُمْ: «اور ہم نے نازل کر دی ہیں تمہاری طرف یہ روشن آیات اور ان لوگوں کے احوال بھی جو تم سے پہلے تھے»

            جو لوگ تم سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے جو غلط عقائد گھڑ رکھے تھے اور ان کے اندر جو جو معاشرتی برائیاں پائی جاتی تھیں ہم نے ان سب کی نشان دہی بھی اس کتا ب میں کر دی ہے۔

            : وَمَوْعِظَۃً لِّلْمُتَّقِیْنَ: «اور اہل ِتقویٰ کے لیے نصیحت بھی۔»

            سورۂ یونس کی آیت: ۵۷ میں بھی قرآن کو موعظہ (نصیحت) قرار دیا گیا ہے: : قَدْ جَآءَتْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ: «آ گئی ہے تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے۔» 

UP
X
<>