May 3, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 41

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَالطَّيْرُ صَافَّاتٍ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلاتَهُ وَتَسْبِيحَهُ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین میں جو بھی ہیں ، اﷲ ہی کی تسبیح کرتے ہیں ، اور وہ پرندے بھی جو پر پھیلائے ہوئے اُڑتے ہیں ۔ ہر ایک کو اپنی نماز اور اپنی تسبیح کا طریقہ معلوم ہے۔ اور اﷲ ان کے سارے کاموں سے پوری طرح باخبر ہے

 آیت ۴۱: اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یُسَبِّحُ لَہُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ: «کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں »

            نہ صرف آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات اللہ کی تسبیح کرتی ہیں بلکہ ان دونوں (آسمان و زمین) کے مابین جو مخلوق ہے وہ بھی اس میں شامل ہیں۔

            : وَالطَّیْرُ صٰٓفّٰتٍ  کُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَا تَہُ وَتَسْبِیْحَہُ: «اور پروں کو پھیلائے ہوئے پرندے بھی۔ ہر ایک نے جان لی ہے اپنی نماز اور تسبیح۔»

            یہی مضمون سوره بنی اسرائیل کی آیت: ۴۴ میں اس طرح آیا ہے:  وَاِنْ مِّنْ شَیْئٍ اِلاَّ یُسَبِّحُ بِحَمْدِہِ وَلٰکِنْ لاَّ تَفْقَہُوْنَ تَسْبِیْحَہُمْ: کہ کوئی چیز اس کائنات میں ایسی نہیں ہے جو اللہ کی تسبیح و تحمید نہ کر رہی ہو، لیکن تم لوگوں کو ان کے طریقہ تسبیح کا شعور نہیں ہو سکتا۔

            : وَاللّٰہُ عَلِیْمٌ  بِمَا یَفْعَلُوْنَ: «اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں۔» 

UP
X
<>