May 3, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 64

اَلَآ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ قَدْ يَعْلَمُ مَآ اَنْتُمْ عَلَيْهِ ۭ وَيَوْمَ يُرْجَعُوْنَ اِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا ۭ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ

یادرکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، اﷲ ہی کا ہے۔ تم جس حالت پر بھی ہو، اﷲ اُسے خوب جانتا ہے، اور جس دن سب کو اُس کے پاس لوٹایا جائے گا، اُس دن وہ اُن کو بتادے گا کہ انہوں نے کیا عمل کیا تھا، اور اﷲ کو ہر بات کا پورا پورا علم ہے

 آیت ۶۴: اَلَآ اِنَّ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ قَدْ یَعْلَمُ مَآ اَنْتُمْ عَلَیْہِ: «آگاہ ہو جاؤ! یقینا اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے۔ وہ خوب جانتا ہے تم جس حال پر ہو۔»

            اللہ کو خوب معلوم ہے کہ تم ایمان و یقین کے حوالے سے کس مقام پر کھڑے ہو۔ وہ تمہارے ایمان کی کیفیت، نیت کے اخلاص اور عمل کی تڑپ کو بہت اچھی طرح جانتا ہے۔

            : وَیَوْمَ یُرْجَعُوْنَ اِلَیْہِ فَیُنَبِّهمْ بِمَا عَمِلُوْا: «اور جس دن یہ لوگ لوٹائے جائیں گے اُس کی طرف تو وہ انہیں جتلا دے گا جو کچھ بھی عمل انہوں نے کیے ہوں گے۔»

            : وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ : «اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔»

*** بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم، ونفعني وایَّاکم بالآیات والذِّکر الحکیم ***

UP
X
<>