May 3, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 41

وَإِذَا رَأَوْكَ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلاَّ هُزُوًا أَهَذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولاً

اور (اے پیغمبر !) جب یہ لوگ تمہیں دیکھتے ہیں تو ان کا کوئی کام اس کے سوا نہیں ہوتا کہ یہ تمہارا مذاق بناتے ہیں کہ : ’’ کیا یہی وہ صاحب ہیں جنہیں اﷲ نے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے؟

آیت ۴۱   وَاِذَا رَاَوْکَ اِنْ یَّتَّخِذُوْنَکَ اِلَّا ہُزُوًا: ’’اور یہ لوگ جب بھی آپؐ کو دیکھتے ہیں تو آپؐ کا مذاق بنا لیتے ہیں۔‘‘

      قریش مکہ کے ہاں حضور کی دعوت کی مخالفت کا یہ بھی ایک طریقہ تھا کہ وہ بات سننے کے لیے کبھی سنجیدہ نہ ہوتے اور آپؐ کی دعوت کو ہمیشہ مذاق میں اڑا دیتے۔ نہ وہ آپؐ کی بات کو کبھی سنجیدگی سے سنتے، نہ کبھی اس پر غور کرتے اور نہ ہی اس کا کوئی سنجیدہ جواب دیتے۔

      اَہٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰہُ رَسُوْلًا: ’’ کیا یہ ہیں جنہیں اللہ نے بھیجا ہے رسول بنا کر!‘‘

      یہ اور اس طرح کے دوسرے جملوں کے ذریعے وہ لوگ آپؐ کا تمسخر اڑاتے تھے۔

UP
X
<>