May 4, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 58

وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ وَكَفَى بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا 

اور تم اُس ذات پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے، جسے کبھی موت نہیں آئے گی، اور اُسی کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو، اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کیلئے کافی ہے

آیت ۵۸   وَتَوَکَّلْ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِہٖ: ’’اور آپؐ توکل ّکیے رکھئے اُس زندئہ جاوید ہستی پر جسے کبھی موت نہیں آئے گی، اور اُ س کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے۔‘‘

      وَکَفٰی بِہٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِہٖ خَبِیْرَا: ’’ اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کے لیے کافی ہے۔‘‘

      کافر لوگ یہ نہ سمجھیں کہ ان کے کرتوتوں کو کوئی دیکھ نہیں رہا ہے۔ وہ اللہ جو الحی اور القیوم ہے اور اپنے بندوں کے حال پر ہر آن نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان لوگوں کی ایک ایک حرکت اور ایک ایک بات جواب دہی کے لیے اس کے ہاں ریکارڈ ہو رہی ہے۔ دوسری طرف اہل ِایمان کے نیک اعمال کی بھی ایک ایک تفصیل لکھی جا رہی ہے تا کہ انہیں ان کا بھر پور بدلہ دیا جا سکے۔

UP
X
<>