May 5, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 71

وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا

اور جو کوئی توبہ کرتا اور نیک عمل کرتا ہے تو وہ درحقیقت اﷲ کی طرف ٹھیک ٹھیک لوٹ آتا ہے

آیت ۷۱   وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّہٗ یَتُوْبُ اِلَی اللّٰہِ مَتَابًا: ’’اور جس نے توبہ کی اور نیک اعمال کیے تو ایسا شخص توبہ کرتا ہے اللہ کی جناب میں جیسا کہ توبہ کرنے کا حق۔‘‘

      یعنی توبہ کے بعد گناہوں سے کنارہ کش ہو گیا اور تقویٰ کی روش اختیار کر لی تو یہی اصل توبہ ہے۔ اس کے برعکس اگر ایک شخص زبان سے توبہ توبہ کے الفاظ ادا کرتا رہے اور استغفار کی تسبیحات پڑھتا رہے، سوا لاکھ مرتبہ آیت کریمہ پڑھوا کر ختم بھی دلائے مگر اس کی حرام خوری جوں کی توں رہے اور وہ گناہوں سے باز نہ آئے تو اس کی توبہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

UP
X
<>