May 3, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 14

وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ

اور میرے خلاف ان لوگوں نے ایک جرم بھی عائد کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے قتل نہ کر ڈالیں ۔‘‘

آیت ۱۴   وَلَہُمْ عَلَیَّ ذَنْبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ: ’’اور میرے ذمے ان کا ایک جرم بھی ہے، چنانچہ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔‘‘

      مصر میں حضرت موسیٰ کے ہاتھوں ایک قبطی قتل ہو گیا تھا۔ اس واقعہ کی تفصیل سورۃ القصص میں آئے گی۔ اگرچہ یہ قتل عمد نہیں بلکہ قتل خطا تھا، لیکن تھا تو بہر حال قتل۔ اس لیے حضرت موسیٰ کا اندیشہ درست تھا کہ وہ انہیں دیکھتے ہی گرفتار کر لیں گے اور مقدمہ چلا کر سزائے موت کا مستحق ٹھہرا دیں گے۔

UP
X
<>