May 3, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 19

وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ

اور جو حرکت تم نے کی تھی وہ بھی کر گذرے، اور تم بڑے ناشکرے آدمی ہو۔‘‘

آیت ۱۹   وَفَعَلْتَ فَعْلَتَکَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَاَنْتَ مِنَ الْکٰفِرِیْنَ: ’’اور تم نے جو اپنا وہ کام کیا جو کیا، اور تم ناشکروں میں سے ہو۔‘‘

       فرعون نے اپنے مزعومہ احسانات جتلانے کے بعد حضرت موسیٰ کو یہ بھی یادد لا دیا کہ تم نے ہمارے ایک آدمی کو بھی قتل کیا ہوا ہے۔ اور آخرمیں بڑی رعونت سے کہا کہ تم کتنے ناشکر گزار اور احسان فراموش ہو!

UP
X
<>