May 20, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 209

ذِكْرَى وَمَا كُنَّا ظَالِمِينَ

تاکہ وہ نصیحت کریں ، اور ہم ایسے تو نہیں ہیں کہ ظلم کریں

آیت ۲۰۹ ذِکْرٰی وَمَا کُنَّا ظٰلِمِیْنَ: ’’یاد دہانی کے لیے، اور ہم ظالم نہیں ہیں۔‘‘

      گویا اس سلسلے میں یہ اللہ کا اٹل قانون ہے جس کا ذکر سورۂ بنی اسرائیل میں اس طرح آیا ہے: (وَمَا کُنَّا مُعَذِّبِیْنَ حَتّٰی نَبْعَثَ رَسُوْلاً) ’’اور ہم عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک کہ رسول ؑنہ بھیج دیں‘‘۔ یعنی کسی قوم پر اس وقت تک کبھی عذابِ استیصال نہیں آیا جب تک انہیں خبردار کرنے کے لیے کوئی رسولؑ مبعوث نہیں کر دیا گیا۔ لیکن رسول ؑکے اتمامِ حجت کرنے کے بعد بھی اگر متعلقہ قوم ایمان نہ لائی تو پھر ایسا عذاب آیا کہ صفحہ ہستی سے اس کا نام و نشان مٹا دیا گیا: (فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا) (الانعام : ۴۵) ’’پھر ظالم قوم کی جڑ کاٹ دی گئی۔‘‘

UP
X
<>