May 20, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 210

وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ

اور اس قرآن کو شیاطین لے کر نہیں اُترے

آیت ۲۱۰ وَمَا تَنَزَّلَتْ بِہِ الشَّیٰطِیْنُ: ’’اور اس (قرآن) کو لے کر شیاطین نازل نہیں ہوئے۔‘‘

      عربوں کے ہاں عام لوگ شاعروں کے بارے میں یہ خیال رکھتے تھے کہ ان کے قابو میں جن ہوتے ہیں جو ان کو نئی نئی اور اچھی اچھی باتیں اشعار کی شکل میں جوڑ جوڑ کر دیتے رہتے ہیں۔ چنانچہ جب قرآن نازل ہونا شروع ہوا تو بعض مشرکین نے اس کے بارے میں بھی کہنا شروع کر دیا کہ اسے شیاطین ِجن نازل کر رہے ہیں۔

UP
X
<>