May 19, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 215

وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ 

اور جومومن تمہارے پیچھے چلیں ، اُن کیلئے انکساری کے ساتھ اپنی شفقت کا بازو جھکا دو

آیت ۲۱۵ وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ: ’’اور اپنے بازو جھکا کر رکھیں ان کے لیے جو آپؐ کے پیروکار ہیں مؤمنین میں سے۔‘‘

      حضور سے فرمایا جا ریا ہے کہ آپؐ مؤ منین کے ساتھ تواضع سے پیش آئیں اور ہمیشہ ان کی دلجوئی فرمائیں۔ جیسا کہ قبل ازیں بھی ذکر ہو چکا ہے، سورۃ الشعراء اور سورۃ الحجر کا زمانۂ نزول ایک ہی ہے اور اسی لحاظ سے ان دونوں سورتوں میں گہری مشابہت بھی پائی جاتی ہے۔ چنانچہ اس آیت سے ملتے جلتے الفاظ سورۃ الحجر کے آخر میں بھی آئے ہیں : (وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ) ’’اور اہل ِایمان کے لیے اپنے بازو جھکا کر رکھیں۔‘‘

UP
X
<>