May 19, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 216

فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ

اور اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ : ’’ جو کچھ تم کر رہے ہو، اُس سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔‘‘

آیت ۲۱۶ فَاِنْ عَصَوْکَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓئٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ: ’’پھر اگر یہ لوگ آپؑ کی نافرمانی کریں تو ان سے کہہ دیجیے کہ میں بری ہوں اس سے جو کچھ تم کر رہے ہو۔‘‘

      سورۃ الکافرون میں بھی اسی طرح دو ٹوک انداز میں حکم دیا گیا ہے: (قُلْ یٰٓاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ) ’’آپؐ کہہ دیجیے کہ اے کافرو! میں عبادت نہیں کرتا اُس کی جس کی تم لوگ عبادت کرتے ہو۔ اور نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں‘‘۔ اور پھر آخر میں بہت واضح طور پر اعلانِ براء ت کردیا گیا: (لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِ) ’’تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین۔‘‘

UP
X
<>