May 8, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 222

تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ

وہ ہر ایسے شخص پر اُترتے ہیں جو پرلے درجے کا جھوٹا گنہگار ہو

آیت ۲۲۲ تَنَزَّلُ عَلٰی کُلِّ اَفَّاکٍ اَثِیْمٍ: ’’وہ تو اُترتے ہیں ہر جھوٹ گھڑنے والے گناہگار پر۔‘‘

      یہ تو گویا ’’کند ہم جنس باہم جنس پرواز‘‘ والا معاملہ ہے۔ یعنی گندے اور خبیث کردار، دوستی اور قرب کے لیے اپنے جیسے کردار وں ہی کو ڈھونڈتے ہیں۔ چنانچہ شیاطین بھی اپنے التفات کے لیے انسانوں میں سے انہی لوگوں کے ساتھ رابطہ رکھیں گے جو گناہ اور بدکرداری میں اپنی مثال آپ ہوں۔

UP
X
<>