May 5, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 32

فَأَلْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ

چنانچہ موسیٰ نے اپنا عصا پھینکا، اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ کھلا ہوا اژدھا بن گیا

آیت ۳۲   فَاَلْقٰی عَصَاہُ فَاِذَا ہِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌ: ’’چنانچہ موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا تو اچانک وہ ایک صریح اژدھا بن گیا۔‘‘

      واضح رہے کہ سورئہ طٰہٰ کی آیت ۲۰میں عصا کی تبدیلی ٔہیئت کے لیے ’’حَیَّۃٌ‘‘ کا لفظ استعمال ہواہے، جس کے معنی عام سانپ کے ہیں اور یہ اُس وقت کا ذکر ہے جب حضرت موسیٰؑ کو وادیٔ طویٰ میں پہلی بار اس کا تجربہ کرایا گیا تھا۔ جبکہ فرعون کے دربار میں وہ ’’ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌ‘‘ یعنی واضح طو رپر ایک بہت بڑا اژدھا بن گیاتھا۔

UP
X
<>