May 18, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 55

وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ

اور حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے ہمارے دل جلائے ہوئے ہیں

آیت ۵۵   وَاِنَّہُمْ لَنَا لَغَآئِظُوْنَ: ’’اور بلاشبہ انہوں نے ہمارے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔‘‘

      بنی اسرائیل کے مصر سے نکل بھاگنے کی حرکت نے ہمیں غضب ناک کر دیا ہے۔ اب ہم انہیں عبرتناک سزا دیں گے۔ اس آیت کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ ’’ان کے اندر ہماری وجہ سے غصہ ہے‘‘۔ یعنی اگرچہ یہ مٹھی بھر لوگ ہیں لیکن ہم انہیں جو تکالیف پہنچا تے رہے ہیں اس وجہ سے وہ ہم پر بھرے بیٹھے ہیں۔ چنانچہ یہ دل جلے لوگ ہمارے خلاف کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

UP
X
<>