May 18, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 59

كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ 

ان کا معاملہ تو اسی طرح ہوا، اور (دوسری طرف) ان چیزوں کا وارث ہم نے بنی اسرائیل کو بنادیا

آیت ۵۹   کَذٰلِکَ وَاَوْرَثْنٰہَا بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْلَ: ’’اسی طرح ہوا۔ اور ان چیزوں کا وارث ہم نے بنی اسرائیل کو بنا دیا۔‘‘

      اس کا یہ مطلب نہیں کہ بنی اسرائیل نے بعد میں واپس آ کر ان سب چیزوں پر قبضہ کر لیا، بلکہ مراد یہ ہے کہ بعد میں بنی اسرائیل کو ہم نے دُنیوی مال و دولت اور اقتدار سے نوازا اور ایک وقت آیا کہ یہی تمام چیزیں انہیں مل گئیں۔

UP
X
<>