May 18, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 62

قَالَ كَلاَّ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ

موسیٰ نے کہا : ’’ ہر گز نہیں ، میرے ساتھ یقینی طور سے میرا پروردگار ہے، وہ مجھے راستہ بتائے گا۔‘‘

آیت ۶۲   قَالَ کَلَّا اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَہْدِیْنِ: ’’موسیٰؑ نے کہا: ہر گز نہیں! یقینا میرے ساتھ میرا رب ہے، وہ ضرور میرے لیے راستہ پیدا کر دے گا۔‘‘

      اس آیت کے یہ الفاظ سورۃ التوبہ کی آیت ۴۰ کے ان الفاظ سے ملتے جلتے ہیں جو حضور نے غارِ ثور میں حضرت ابو بکر صدیقh کو مخاطب کر کے فرمائے تھے : (لاَ تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا) ’’ (اے ابوبکرؓ) آپ پریشان نہ ہوں، یقینا اللہ ہمارے ساتھ ہے۔‘‘

UP
X
<>