May 8, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 21

فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

چنانچہ موسیٰ ڈرتے ڈرتے، حالات کا جائزہ لیتے شہر سے نکل کھڑے ہوئے۔ کہنے لگے : ’’ میرے پروردگار ! مجھے ظالم لوگوں سے بچالے۔‘‘

آیت ۲۱   فَخَرَجَ مِنْہَا خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ: ’’تو وہ نکلا وہاں سے ڈرتے ڈرتے بڑا چوکنا ہو کر‘‘

      لفظ یَتَرَقَّبُ قبل ازیں آیت ۱۸ میں بھی آ چکا ہے۔ اس سے مرادکسی شخص کی ایسی کیفیت ہے جس میں وہ کسی بھی طرف سے ممکنہ خطرے کی وجہ سے فکر مندبھی ہو اور انتہائی محتاط اور چوکنا بھی۔ حضرت موسیٰ کی بھی اُس وقت ایسی ہی کیفیت تھی۔

      قَالَ رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ: ’’اور اُس نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار!مجھے ان ظالموں کی قوم سے نجات دے دے۔ ‘‘ 

UP
X
<>