May 8, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 28

قَالَ ذَلِكَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ أَيَّمَا الأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلا عُدْوَانَ عَلَيَّ وَاللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ

موسیٰ نے کہا : ’’ یہ بات میرے اور آپ کے درمیان طے ہوگئی۔ دونوں مدتوں میں سے جو بھی میں پوری کردوں ، تو مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہوگی، اور جو بات ہم کر رہے ہیں ، اﷲ اُس کا رکھوالا ہے۔‘‘

آیت ۲۸   قَالَ ذٰلِکَ بَیْنِیْ وَبَیْنَکَ: ’’موسیٰ نے کہا: (ٹھیک ہے) یہ بات میرے اور آپ کے درمیان طے ہو گئی۔ ‘‘

      اَیَّمَا الْاَجَلَیْنِ قَضَیْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَیَّ:’’ ان دونوں میں سے جو مدت بھی میں پوری کردوں تو مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہو۔ ‘‘

      یعنی آپ کا مطالبہ مجھ سے آٹھ سال کا ہی ہو گا۔ اگر میں دس سال پورے کر دوں تو یہ میرا اختیار ہو گا، آپ مجھے اس پر مجبور نہیں کریں گے۔

      وَاللّٰہُ عَلٰی مَا نَقُوْلُ وَکِیْلٌ:’’اور جو کچھ (اس وقت) ہم کہہ رہے ہیں ، اللہ اس پر وکیل ہے۔ ‘‘

      یعنی ہمارے اس قول و قرار اور معاہدے کا گواہ اور ضامن اللہ تعالیٰ ہے۔

UP
X
<>