May 7, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 53

وَإِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ قَالُوا آمَنَّا بِهِ إِنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّنَا إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلِهِ مُسْلِمِينَ

اور جب وہ اُن کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ : ’’ ہم اس پر ایمان لائے، یقینا یہ برحق کلام ہے جو ہمارے پروردگار کی طرف سے آیا ہے۔ ہم تو اس سے پہلے بھی اسے مانتے تھے

آیت ۵۳   وَاِذَا یُتْلٰی عَلَیْہِمْ قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِہٖٓ : ’’اور جب یہ (قرآن) انہیں پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے‘‘

      اِنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّنَآ اِنَّا کُنَّا مِنْ قَبْلِہٖ مُسْلِمِیْنَ : ’’یقینا یہ ہمارے رب کی طرف سے حق ہے، ہم تو اس سے پہلے ہی مسلم تھے۔‘‘

      یعنی اس سے پہلے بھی ہم انبیاء و رسل اور آسمانی کتب کے ماننے والے تھے اور اب محمد ٌرسول اللہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ کتاب لے کر آئے ہیں تو اس کو بھی ہم نے مان لیا ہے۔ لہٰذا ہمارے دین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ہم پہلے بھی مسلمان تھے اور اب بھی مسلمان ہیں ۔ تورات اور انجیل کی پیشین گوئیوں کی بنا پر ہم پہلے ہی تسلیم کر چکے تھے کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور یہ قرآن اللہ کا کلام ہے۔

UP
X
<>