May 7, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 54

أُوْلَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُم مَّرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا وَيَدْرَؤُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

ایسے لوگوں کو اُن کا ثواب دُہرادیا جائے گا، کیونکہ انہوں نے صبر سے کام لیا، اور وہ نیکی سے برائی کا دفعیہ کرتے ہیں ، اور ہم نے جو کچھ اُن کو دیا ہے، اُس میں سے (اﷲ کے راستے میں ) خرچ کرتے ہیں

آیت ۵۴   اُولٰٓئِکَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَہُمْ مَّرَّتَیْنِ: ’’یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کا اجر دیا جائے گا دو مرتبہ‘‘

      یعنی سابقہ امت کے جو لوگ (یہودی یا نصرانی) اسلام قبول کریں گے وہ دہرے اجر کے مستحق قرار پائیں گے۔ اس سے پہلے وہ انجیل اور تورات کو مانتے تھے اور اب انہوں نے قرآن کو بھی تسلیم کر لیا۔

      بِمَا صَبَرُوْا وَیَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنْفِقُوْنَ : ’’بسبب اس کے کہ وہ ثابت قدم رہے اور وہ بھلائی کے ذریعے سے برائی کو دفع کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں۔‘‘

UP
X
<>