May 7, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 58

وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ بَطِرَتْ مَعِيشَتَهَا فَتِلْكَ مَسَاكِنُهُمْ لَمْ تُسْكَن مِّن بَعْدِهِمْ إِلاَّ قَلِيلاً وَكُنَّا نَحْنُ الْوَارِثِينَ

اور کتنی ہی بستیاں وہ ہیں جو اپنی معیشت پر اِتراتی تھیں ، ہم نے اُن کو تباہ کر ڈالا، اب وہ اُن کی رہائش گاہیں تمہارے سامنے ہیں ، جو اُن کے بعد تھوڑے عرصے کو چھوڑ کر کبھی آباد ہی نہ ہو سکیں ، اور ہم ہی تھے جو اُن کے وارث بنے

آیت ۵۸   وَکَمْ اَہْلَکْنَا مِنْ قَرْیَۃٍ بَطِرَتْ مَعِیْشَتَہَا: ’’اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا جو کہ اتراتی تھیں اپنی معیشت پر۔ ‘‘

      انہیں اپنے معاشی نظام کے استحکام پر بہت گھمنڈ تھا، لیکن ان کی خوشحالی اور ان کی مستحکم معیشت انہیں اللہ کے عذاب سے نہ بچا سکی۔

      فَتِلْکَ مَسٰکِنُہُمْ لَمْ تُسْکَنْ مِّنْ بَعْدِہِمْ اِلَّا قَلِیْلًا وَکُنَّا نَحْنُ الْوٰرِثِیْنَ: ’’تو (دیکھ لو!) یہ ہیں ان کے (کھنڈر بنے ہوئے) گھر، نہیں ہوئے ان میں رہنے والے ان کے بعد مگر بہت تھوڑے۔ اور ہم ہی (ان کے ) وارث ہو کر رہے۔‘‘

UP
X
<>