May 9, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 64

وَقِيلَ ادْعُوا شُرَكَاءكُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ وَرَأَوُا الْعَذَابَ لَوْ أَنَّهُمْ كَانُوا يَهْتَدُونَ

اور (ان کافروں سے) کہا جائے گا کہ : ’’ پکارو اُن کو جنہیں تم نے اﷲ کا شریک بنارکھا تھا !‘‘ چنانچہ وہ اُن کو پکاریں گے، مگر وہ ان کو جواب نہیں دیں گے، اور یہ عذاب آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ کاش یہ ایسے ہوتے کہ ہدایت کو قبول کر لیتے !

آیت ۶۴   وَقِیْلَ ادْعُوْا شُرَکَآءَکُمْ: ’’اور ان سے کہا جائے گا کہ اب تم پکارو اپنے شریکوں کو‘‘

      فَدَعَوْہُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَہُمْ: ’’تو وہ انہیں پکاریں گے، لیکن وہ انہیں کوئی جواب نہیں دیں گے‘‘

      وَرَاَوُا الْعَذَابَ: ’’اور وہ دیکھ لیں گے عذاب کو۔‘‘

      لَوْ اَنَّہُمْ کَانُوْا یَہْتَدُوْنَ: ’’کاش وہ ہدایت پائے ہوئے ہوتے!‘‘ 

UP
X
<>