May 8, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 66

فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الأَنبَاء يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لا يَتَسَاءلُونَ

اس پر ساری باتیں (جو یہ بنایا کرتے ہیں ) بے نشان ہو چکی ہوں گی، چنانچہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے کچھ پوچھ بھی نہیں سکیں گے

آیت ۶۶   فَعَمِیَتْ عَلَیْہِمُ الْاَنْبَآءُ یَوْمَئِذٍ فَہُمْ لَا یَتَسَآءَلُوْنَ: ’’تو اندھی ہو جائیں گی ان پر تمام خبریں اُس دن، پھر وہ ایک دوسرے سے پوچھ بھی نہیں سکیں گے۔‘‘

حق اس طرح واضح ہو کر ان کے سامنے آ جائے گا کہ اس کے جواب میں وہ کچھ بھی نہیں بول سکیں گے۔ ظاہر ہے زندگی بھر وہ اللہ کی نا فرمانیاں اور انبیاء و رسل کے ساتھ استہزاء و تمسخر کرتے رہے تھے۔ چنانچہ جب ان سے پوچھا جائے گاکہ جو رسول تمہاری طرف بھیجے گئے تھے انہیں تم نے کیا جواب دیا تھا تو اُس وقت ان کو کوئی جواب نہیں سوجھے گا۔ 

UP
X
<>