May 5, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 81

فَخَسَفْنَا بِهِ وَبِدَارِهِ الأَرْضَ فَمَا كَانَ لَهُ مِن فِئَةٍ يَنصُرُونَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ المُنتَصِرِينَ

پھر ہو ایہ کہ ہم نے اُسے اور اُس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا، پھر اُسے کوئی ایسا گروہ میسر نہ آیا جو اﷲ کے مقابلے میں اُس کی مدد کرتا اور نہ و ہ خود اپنا بچاؤ کرسکا

آیت ۸۱   فَخَسَفْنَا بِہٖ وَبِدَارِہِ الْاَرْضَ: ’’تو ہم نے اُسے اور اُ س کے محل کو زمین میں دھنسا دیا۔‘‘

      چنانچہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قارون ’’خسف فی الارض‘‘ کے عذاب کا شکار ہو گیا۔

      فَمَا کَانَ لَہٗ مِنْ فِئَۃٍ یَّنْصُرُوْنَہٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ: ’’تو اُس کے لیے نہ تو کوئی ایسا لشکر تھا جو اُس کی مدد کرتا اللہ کے مقابلے میں‘‘

      وَمَا کَانَ مِنَ الْمُنْتَصِرِیْنَ: ’’اور نہ وہ خود اس قابل تھا کہ بدلہ لینے والوں میں ہوتا۔‘‘

      وہ اپنے لاؤ لشکر اور تمام تر جاہ و جلال کے باوجود اس قابل نہ تھا کہ (معاذاللہ!) اللہ سے اپنی بربادی کا انتقام لے سکتا۔ 

UP
X
<>