May 5, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 87

وَلا يَصُدُّنَّكَ عَنْ آيَاتِ اللَّهِ بَعْدَ إِذْ أُنزِلَتْ إِلَيْكَ وَادْعُ إِلَى رَبِّكَ وَلا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

اور جب یہ آیتیں تم پر نازل کر دی گئی ہیں ، تو اس کے بعد یہ لوگ تمہیں ہر گز اُن (پر عمل کرنے) سے روکنے نہ پائیں ۔ اور تم اپنے رَبّ کی طرف لوگوں کو دعوت دیتے رہو، اور ہر گز ان مشرکین میں شامل نہ ہونا

آیت ۸۷   وَلَا یَصُدُّنَّکَ عَنْ اٰیٰتِ اللّٰہِ بَعْدَ اِذْ اُنْزِلَتْ اِلَیْکَ: ’’اور وہ آپ ؐ کوروک نہ سکیں اللہ کی آیات سے اس کے بعد کہ وہ آپ پر نازل کر دی گئی ہیں‘‘

      یعنی اگر آپؐ ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق رکھیں گے، چاہے وہ کسی ادنیٰ درجے کی قبائلی عصبیت ہی کی بنیاد پر ہو تو وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپؐ کی دعوت کے عمل میں رکاوٹ بنیں گے اور آپؐ کو اللہ کے احکام کی تعمیل سے برگشتہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

      وَادْعُ اِلٰی رَبِّکَ وَلَا تَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ: ’’اور اپنے رب کی طرف دعوت دیتے رہیے اور شرک (جیسے گھناؤنے جرم) کا شائبہ بھی اپنے قریب مت آنے دیجیے۔‘‘

UP
X
<>