May 3, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 20

قُلْ سِيرُوا فِي الأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللَّهُ يُنشِئُ النَّشْأَةَ الآخِرَةَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

کہو کہ : ’’ ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ اﷲ نے کس مخلوق کو شروع میں پیدا کیا، پھر اﷲ ہی آخرت والی مخلوق کو بھی اُٹھا کھڑا کرے گا۔ یقینا اﷲ ہر چیز پر قادر ہے

آیت ۲۰   قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا کَیْفَ بَدَاَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللّٰہُ یُنْشِئُ النَّشْاَۃَ الْاٰخِرَۃَ: ’’ان سے کہیے کہ ذرا گھومو پھرو زمین میں اور دیکھو کس طرح اللہ نے پہلی بار پیدا کیا، پھر اللہ ہی اٹھاتا ہے (یا اٹھائے گا) دوسری بار!‘‘

      مخلوق کو دوبارہ پیدا کرنے کا سلسلہ اللہ تعالیٰ کی مشیت اورقدرت سے دنیا میں بھی چل رہاہے۔ جیسے ایک فصل ختم ہوتی ہے تو دوسری پیدا ہو جاتی ہے اور وہ آخرت میں بھی انسانوں کو پھر سے زندہ کرے گا۔ یہ سب کچھ اسی کے اختیار میں ہے۔

      اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ: ’’یقینا اللہ ہر شے پر قادر ہے۔‘‘ 

UP
X
<>