May 2, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 22

وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الأَرْضِ وَلا فِي السَّمَاء وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلا نَصِيرٍ

اور تم نہ زمین میں (اﷲ کو) عاجز کر سکتے ہو، اور نہ آسمان میں ، اور اﷲ کے سوا تمہارا نہ کوئی رکھوالا ہے، اور نہ کوئی مددگار۔‘‘

آیت ۲۲   وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ: ’’اور تم اسے عاجز نہیں کر سکتے زمین میں اور نہ آسمان میں‘‘

      تم زمین یا آسمان میں کہیں بھی کسی بھی طریقے سے اس کے اختیار سے باہر نہیں نکل سکتے۔

      وَمَا لَـکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیْرٍ: ’’اور نہیں ہے اللہ کے مقابلے میں کوئی تمہارا حمایتی اور نہ ہی کوئی مدد گار۔‘‘

      عربی میں دُوْنَ کا لفظ بہت سے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ عبارت کے سیاق و سباق سے پتا چلتا ہے کہ کس جگہ اس کے کون سے معنی مناسب ہیں ۔ اس جگہ ’’دُوْنِ اللّٰہ‘‘ کا بہتر مفہوم یہی ہے کہ اللہ کے مقابلے میں تمہارا کوئی حمایتی اور مدد گار نہیں ہو گا۔

UP
X
<>