May 2, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 23

وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَلِقَائِهِ أُوْلَئِكَ يَئِسُوا مِن رَّحْمَتِي وَأُوْلَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

اور جن لوگوں نے اﷲ کی آیتوں کا اور اُس سے جاملنے کا انکار کیا ہے، وہ میری رحمت سے مایوس ہو چکے ہیں ، اور اُن کیلئے دُکھ دینے والا عذاب ہے

آیت ۲۳   وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَلِقَآئِہٖٓ: ’’اور جنہوں نے انکار کیا اللہ کی آیات کا اور اُس کی ملاقات کا‘‘

      اُولٰٓئِکَ یَئِسُوْا مِنْ رَّحْمَتِیْ وَاُولٰٓئِکَ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ: ’’یہی لوگ ہیں جو مایوس ہو چکے ہیں میری رحمت سے اور یہی لوگ ہیں جن کے لیے درد ناک عذاب ہے۔‘‘

      آیت ۱۸ سے شروع ہونے والا جملہ معترضہ یہاں پر ختم ہوا۔ اب اگلی آیات میں پھر سے حضرت ابراہیم کا تذکرہ شروع ہو رہا ہے جس کا سلسلہ آیت ۱۷ سے منقطع ہو گیا تھا۔

UP
X
<>