May 2, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 24

فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلاَّ أَن قَالُوا اقْتُلُوهُ أَوْ حَرِّقُوهُ فَأَنجَاهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

غرض ابراہیم کی قوم کا جواب اس کے سواکچھ نہیں تھا کہ اُنہوں نے کہا : ’’ قتل کر ڈالو اس کو یا جلا ڈالو اسے !‘‘ پھراﷲ نے ابراہیم کو آگ سے بچایا۔ یقینا اس واقعے میں اُن لوگوں کیلئے بڑی عبرتیں ہیں جو ایمان لاتے ہیں

آیت ۲۴   فَمَا کَانَ جَوَابَ قَوْمِہٖٓ اِلَّآ اَنْ قَالُوا اقْتُلُوْہُ اَوْ حَرِّقُوْہُ: ’’تو کوئی جواب نہیں تھا اُس (ابراہیم ) کی قوم کا سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا: اسے قتل کر دو یا اس کو جلا دو!‘‘

      فَاَنْجٰہُ اللّٰہُ مِنَ النَّارِ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ: ’’تو اللہ نے اُسے نجات دی آگ سے۔ یقینا اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں ۔‘‘ 

UP
X
<>