May 2, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 26

فَآمَنَ لَهُ لُوطٌ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلَى رَبِّي إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

پھر لوط اُن ایمان لائے، او ر ابراہیم نے کہا کہ : ’’ میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کر کے جارہاہوں ، وہی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، حکمت بھی کامل۔‘‘

آیت ۲۶   فَاٰمَنَ لَہٗ لُوْطٌ: ’’تو لوط اُس (ابراہیم ) پر ایمان لایا۔‘‘

      حضرت لوط حضرت ابراہیم کے بھتیجے تھے۔

      وَقَالَ اِنِّیْ مُہَاجِرٌ اِلٰی رَبِّیْ  اِنَّہٗ ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ: ’’اور ابراہیم نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کر رہا ہوں ۔ یقینا وہ زبردست ہے، کمال حکمت والا۔‘‘

      اس کے بعد حضرت ابراہیم عراق کو چھوڑ کر شام کی طرف ہجرت کر گئے۔ آپ کے پیچھے آپ کی قوم کے ساتھ کیا معاملہ ہوا ؟ اس بارے میں قرآن سے ہمیں کوئی اشارہ نہیں ملتا۔ واللہ اعلم!

UP
X
<>