May 4, 2024

قرآن کریم > الأحزاب >sorah 33 ayat 15

وَلَقَدْ كَانُوا عَاهَدُوا اللَّهَ مِن قَبْلُ لا يُوَلُّونَ الأَدْبَارَ وَكَانَ عَهْدُ اللَّهِ مَسْؤُولاً

اور حقیقت یہ ہے کہ اُنہوں نے اﷲ سے پہلے یہ عہد کر رکھا تھا کہ وہ پیٹھ پھیر کر نہیں جائیں گے۔اور اﷲ سے کئے ہوئے عہد کی بازپُرس ضرور ہو کر رہے گی

آیت ۱۵   وَلَقَدْ کَانُوْا عَاہَدُوا اللّٰہَ مِنْ قَبْلُ لَا یُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ: ’’حالانکہ اس سے قبل وہ اللہ سے وعدہ کر چکے تھے کہ وہ کبھی پیٹھ نہیں دکھائیں گے۔‘‘

        اس سے پہلے وہ بحیثیت مسلمان اللہ سے عہد کر چکے تھے کہ وہ باطل کے مقابلے میں ثابت قدم رہیں گے۔

        وَکَانَ عَہْدُ اللّٰہِ مَسْؤلًا: ’’اور اللہ سے کیے گئے عہد کی باز پرس تو ہونی ہے۔‘‘ 

UP
X
<>