May 5, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 11

أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

کہ : ’’ پوری پوری زرہیں بناؤ، اور کڑیاں جوڑنے میں توازن سے کام لو، اور تم سب لوگ نیک عمل کرو۔ تم جو عمل بھی کرتے ہو، میں اُسے دیکھ رہا ہوں ۔‘‘

آیت ۱۱ اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّقَدِّرْ فِی السَّرْدِ: ’’کہ کشادہ زرہیں بناؤ اور کڑیاں ملانے میں ٹھیک ٹھیک اندازہ رکھو‘‘

        آپؑ کے لیے لوہے کو خصوصی طور پر نرم کر دیا گیا تھا اور زرہیں بنانے کا ہنر بھی آپؑ کو سکھا دیا گیا تھا۔

        وَاعْمَلُوْا صَالِحًا  اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ: ’’اور تم سب نیک اعمال کرو۔ تم جو کچھ کررہے ہو میں یقینا اسے دیکھ رہا ہوں۔‘‘ 

UP
X
<>