May 5, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 16

فَأَعْرَضُوا فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَبَدَّلْنَاهُم بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَى أُكُلٍ خَمْطٍ وَأَثْلٍ وَشَيْءٍ مِّن سِدْرٍ قَلِيلٍ

پھر بھی اُنہوں نے (ہدایت سے) منہ موڑلیا، اس لئے ہم نے اُن پر بند والا سیلاب چھوڑ دیا، اور اُن کے دونوں طرف کے باغوں کو ایسے دو باغوں میں تبدیل کر دیا جو بدمزہ پھلوں ، جھاؤ کے درختوں اور تھوڑی سی بیریوں پر مشتمل تھے

آیت ۱۶    فَاَعْرَضُوْا فَاَرْسَلْنَا عَلَیْہِمْ سَیْلَ الْعَرِمِ: ’’تو انہوں نے اعراض کیا، چنانچہ ہم نے بھیج دیا اُن پر سیلاب بہت زور کا‘‘

        اس قوم نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی اور اعراض و سرکشی کی روش اختیار کی تو ان پر اللہ کا عذاب اس انداز سے آیا کہ ایک عظیم سیلاب نے ان کے بند کو توڑ دیا جس سے ان کی بستیاں تباہ ہو گئیں اور ان کے باغات کے سلسلے بھی برباد ہو گئے۔

        وَبَدَّلْنٰـہُمْ بِجَنَّتَیْہِمْ جَنَّـتَیْنِ ذَوَاتَیْ اُکُلٍ خَمْطٍ وَّاَثْلٍ وَّشَیْئٍ مِّنْ سِدْرٍ قَلِیْلٍ: ’’اور ہم نے بدل دیے ان کے دو باغوں کی جگہ دو اور باغ، جن میں کڑوے کسیلے پھل، جھاؤ کے درخت اور کچھ تھوڑی سی بیریاں تھیں۔‘‘ 

UP
X
<>