May 5, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 20

وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمْ إِبْلِيسُ ظَنَّهُ فَاتَّبَعُوهُ إِلاَّ فَرِيقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ

اور واقعی ان لوگوں کے بارے میں اِبلیس نے اپنا خیال درست پایا، چنانچہ یہ اُسی کے پیچھے چل پڑے، سوائے اُس گروہ کے جو مومن تھا

آیت ۲۰    وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَیْہِمْ اِبْلِیْسُ ظَنَّہٗ: ’’اور یقینا ابلیس نے اُن کے بارے میں اپنا گمان سچ کر دکھایا‘‘

        فَاتَّبَعُوْہُ اِلَّا فَرِیْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ: ’’سو ان سب نے اس (ابلیس) کی پیروی کی، سوائے مؤمنین کی ایک جماعت کے۔‘‘ 

UP
X
<>