May 2, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 53

وَقَدْ كَفَرُوا بِهِ مِن قَبْلُ وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ

جبکہ انہوں نے پہلے اس کا انکار کیا تھا، اور دُور دُور سے اٹکل پچوں تیر پھینکا کرتے تھے

آیت ۵۳    وَّقَدْ کَفَرُوْا بِہٖ مِنْ قَبْلُ  وَیَقْذِفُوْنَ بِالْغَیْبِ مِنْ مَّکَانٍ بَعِیْدٍ: ’’اورپہلے تو انہوں نے اس کاکفر کیا تھا، اور وہ (اٹکل کے) تیر ُتکے ّچلاتے رہے بن دیکھے دور کی جگہ سے۔‘‘

        اپنی دنیا کی زندگی میں تو وہ اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے رہے۔ اللہ کے رسول  کے بارے میں کبھی کہتے کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہیں اور یہ ان کا اپنا کلام ہے، کبھی کہتے کہ انہوں نے گھر میں کوئی آدمی چھپا رکھا ہے جو انہیں یہ سب کچھ سکھاتا ہے۔ کبھی کہتے کہ ان پر ِجن آ گیا ہے۔ بہر حال جب ان کے سوچنے اور ایمان لانے کا موقع تھا اس وقت تو وہ قرآن اور اللہ کے رسول  کا انکار کرتے رہے اور ان کے بارے میں بغیر کسی علمی اور عقلی دلیل کے یا وہ گوئی کرتے رہے۔ اب جبکہ حساب کی گھڑی آن پہنچی ہے تو اب ان کے ایمان لانے کا کیا فائدہ؟

UP
X
<>